تاجکستان، کویت سے درآمدی خام تیل پاکستانی ریفائنریوں میں صاف
کروانے کا خواہشمند
تاجکستان نے پاکستان سے چینی اور گندم کی درآمد
جبکہ کویت سے خام تیل درآمد کرکے پاکستانی ریفائنریوں میں اسے صاف کرانے میں گہری
دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس حوالے سے تاجکستان کے وفد
کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے ۔تاجکستان کے وزیر اور مادی ذخائر کے بارے
میں سرکاری ادارے کے چیئرمین نور محمد احمدوف نے منگل کو یہاں وزیر خزانہ اسحاق
ڈار سے ملاقات کی اور ان سے باہمی تجارتی تعلقات کے فروغ خصوصاً پاکستان سے چینی
اور گندم کی فوری درآمد پر تبادلہ خیال کیا ۔ مہمان وزیر نے وزیر خزانہ کو بتایا
کہ وہ کویت سے خام تیل درآمد کرکے پاکستان میں ریفائنری کی
سہولیات حاصل کرنے کا منصوبہ
بنا رہے ہیں جس کے بعد یہ تیل تاجکستان کو فراہم کیا جائے گا وفد کا استقبال کرتے
ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ وفد نجی تجارتی کمپنیوں اور برآمد کنندگان سے گندم
اور چینی کی درآمد پر بات چیت کرسکتا ہے حکومت اس ضمن میں ہر ممکن سہولت فراہم کرے
گی ۔ نجی برآمد کنندگان حکومت کی پیشگی اجازت کے ساتھ چینی اور گندم برآمد کرسکتے
ہیں ۔
0 comments:
Post a Comment