جامعہ الازہر مصر کا پاکستان میں کیمپس کا افتتاح، صاحبزادہ زبیر سرپرست اعلیٰ مقرر
جامعہ الازہرمصر نے پاکستان میں کیمپس قائم کرنے کا
فیصلہ کرلیا۔ صاحبزادہ ابوالخیر زبیر کیمپس کے سرپرست اعلیٰ مقرر۔ ابوالخیرمحمد
زبیر کہتے ہیں عالمی ادارے کا کیمپس کھلنے سے انتہا پسندی کے خاتمے میں مدد ملے
گی۔
کراچی میں جامعہ الازہر مصر کی جانب سے پاکستان میں کیمپس کی
افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں صاحبزادہ ابوالخیرزبیر جامعہ الازہر
پاکستان کیمپس کے سرپرست اعلیٰ مقرر کردیے گئے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ملک
میں جامعہ الازہر جیسےعالمی ادارے کے کیمپس کھلنے سے انتہا پسندی کے خاتمے میں مدد
ملےگی۔ جامعہ الازہر کے کیمپس کےقیام سے لوگوں میں مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کو
فروغ ملےگا۔
جامعہ
الازہر مصر افتتاحی تقریب کے موقع پر مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی
کی مذمت کافی نہیں، اس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا۔ پاکستان میں جامعہ الازہر کی
شاخ کھلنے سے طلبہ کو مزید تعلیمی سہولیات میسر ہونگی۔
0 comments:
Post a Comment