• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, December 31, 2014

    انقرہ میں قطری سفارت خانے کے باہر فائرنگ، محافظ زخمی


    ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں خلیجی ریاست قطر کے سفارت خانے کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں سفارت خانے کا ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوا ہے۔
    ترک خبر رساں ایجنسی’’اناطولیہ‘‘ کے مطابق یہ واقعہ سوموار کی رات اس وقت پیش آیا جب سفارت خانے کے باہر سے گذرنے والی ایک مشتبہ کار کو سیکیورٹی اہلکار نے سفارت خانے کی طرف بڑھنے پر وارننگ دی۔ کار میں سوارافراد نے پستول سے 47 سالہ سیکیورٹی اہلکار اقتادی گور بوز کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔
    خبر رساں ایجنسی کے مطابق سیکیورٹی اہلکار گولیاں لگنےسے معمولی زخمی ہوا ہے جسے فوری طورپر اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے سفارت خانے کے قرب وجوار کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کیا تاہم کسی شخص کی گرفتاری کی اطلاع نہیں مل سکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ فائرنگ دو متحارب گروپوں کے درمیان ہونے والی ایک جھڑپ کے دوران کی گئی۔
    ترکی میں قطری سفارت خانے کے ایک ذریعے نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فائرنگ کےواقعےکا تعلق سفارت خانے سےنہیں تھا اور نہ ہی کسی نے سفارت خانےکو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔ سفارت خانے کی عمارت کے سامنے پیش آیا یہ واقعہ محض اتفاقی تھا اور اس سے ترکی اور قطر کے درمیان تعلقات پر کوئی منفی اثرنہیں پڑے گا۔
    خیال رہے کہ ترکی اور قطر کے درمیان پچھلے کئی سال سے گہرے دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے ساتھ ٹیکس فری تجارت کے معاہدے کررکھے ہیں۔ اس وقت قطر میں ترکی کی 60 بڑی فرمیں کام کررہی ہیں جنہوں نے 35 ارب ڈالر سے زاید مالیت کے ٹھیکے لے رکھے ہیں۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: انقرہ میں قطری سفارت خانے کے باہر فائرنگ، محافظ زخمی Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top