لیبیا کی پارلیمان پر خودکش کاربم حملہ،مصر
کی مذمت
مصر کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں لیبیا کی
منتخب پارلیمان پر دہشت گردی کے حملے کی مذمت کی ہے۔فوری طور پر کسی گروپ نے اس بم
حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔لیبی حکام نے اس سے پہلے درنہ سے تعلق رکھنے
والے انتہا پسند جنگجوؤں پر بم دھماکے کا الزام عاید کیا تھا۔
واضح رہے کہ لیبیا کی بین الاقوامی طور پر تسلیم
شدہ پارلیمان اس وقت مصر کی سرحد کے نزدیک واقع شہر طبرق میں اپنے اجلاس منعقد
کررہی ہے اور وزیراعظم عبداللہ الثنی کی حکومت بھی اسی شہر میں کام کررہی ہے جبکہ
دارالحکومت طرابلس میں اس کے متوازی اسلام پسندوں کی حکومت قائم ہے۔
0 comments:
Post a Comment