• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, December 31, 2014

    ’یمنی فوجی جرنیل کو ایران نے اغواء کرایا‘

    مغوی جنرل یحیٰ المرانی کے اہل خانہ کا دعویٰ




    یمن میں ایک ہفتہ پیشتر مبینہ طور پر اہل تشیع مسلک کے حوثی شدت پسندوں کے ہاتھوں اغواء ہونے والے پولیٹیکل سیکیورٹی کے انچارج جنرل یحیی المرانی کے اہل خانہ نے الزام عاید کیا ہے کہ المرانی کو ایران کے تعاون سے اغواء کیا گیا۔مغوی جنرل یحیٰ المرانی کےصاحبزادے نے’’العربیہ‘‘ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کے والد کو ایران نے اغواء کرایا ہے۔ اس کے علاوہ صدر عبد ربہ منصور ھادی اور وزیر داخلہ بھی ان کے اغواء کے ذمہ دار ہیں۔خیال رہے کہ گذشتہ جمعرات کو صنعاء میں حوثیوں نے پولیٹیکل انٹیلی جنس سیکیورٹی کے انچارج جنرل یحٰی المرانی کو ان کی رہائش گاہ پر حملے کے دوران اغواء کرلیا گیا تھا۔ مغوی جنرل کے بیٹے اور خاندان کےدیگر افراد نے حکومت اور صدر منصور ھادی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنرل المرانی کی فوری رہائی کے لیے اقدامات کریں۔ انہوں نے حوثیوں کے سربراہ عبدالملک الحوثی سے بھی درمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ مغوی کی رہائی کا حکم دیں۔

     

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ’یمنی فوجی جرنیل کو ایران نے اغواء کرایا‘ Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top