• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, December 31, 2014

    حماس نے فلسطینی حکومت پر غزہ میں ناکامی کا الزام لگایا ہے ۔



    حماس کے سابق وزیراعظم اسماعیل ہنئیہ نے فلسطین کی قومی اتحاد کی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ جنگ سے تباہ حال غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے لیے اپنے وعدے کو ایفاء کرنے میں ناکام رہی ہے۔
    انھوں نے غزہ میں غرب اردن سے ایک وزارتی وفد کی آمد کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ ''حکومت تعمیر نو ، فلسطینی اتھارٹی کے تحت اداروں کو منظم کرنے اور نئے انتخابات کے لیے اپنے وعدوں کو نبھانے میں ناکام رہی ہے''۔
    اسماعیل ہنئیہ نے قومی حکومت پر منتخبہ انداز میں امور چلانے کا الزام عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ طریق کار غزہ کے لیے ضرررساں ثابت ہوا ہے۔ان کے بہ قول انھیں ایسی کوئی امید نہیں کہ وزراء کے اس حالیہ دورے سے تمام معاملات سدھر جائیں گے۔
    ان کا کہنا تھا کہ ''بدقمستی سے حکومت یہ ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے کہ وہ تمام فلسطینی عوام کی نمائندہ ہے''۔ان کا یہ بیان حماس کے زیر انتظام الاقصیٰ ٹیلی ویژن سے نشر کیا گیا ہے۔
    اس سے قبل سوموار کو رام اللہ سے آٹھ وزراء اور چالیس سے زیادہ اعلیٰ حکومتی عہدے دار غزہ پہنچے تھے ۔ان کے اس دورے کا مقصد غزہ میں تعمیر نو کا کام شروع کرانا اور مجوزہ منصوبوں کا جائزہ لینا ہے۔
    حماس اور فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت فتح کے درمیان اتفاق رائے کے بعد جون میں غزہ اور مغربی کنارے میں کی قومی اتفاق رائے کی ایک ہی حکومت قائم ہوئی تھی اور اس کے ساتھ ہی ان دونوں علاقوں میں فلسطینی اتھارٹی اور حماس کی الگ الگ متوازی حکومتوں کا خاتمہ ہوگیا تھا۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: حماس نے فلسطینی حکومت پر غزہ میں ناکامی کا الزام لگایا ہے ۔ Rating: 5 Reviewed By: Muhammad Yahya
    Scroll to Top