مصری صدر
5 جنوری کو کویت کے دورے پر روانہ ہونگے
مصری ایوان
صدر نے اعلان کیا ہے کہ مصری صدر عبد
الفتاح السیسی اگلے 5 جنوری کو کویت کے سرکاری دورہ پر روانہ ہو نگے۔
سرکاری
ذرائع کے مطابق مصر ی صدر عبد الفتاح
السیسی کویت کے امیر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات پر مذاکرات کریں گے ، اس کے
علاوہ خطے کی صورت حال اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا
جائے گا۔
واضح رہے کہ کویت، مصر میں سرمایہ کاری کے اعتبار سے غیر ملکی ممالک کی فہرست میں پانچویں
پوزیشن اور عرب ممالک کی فہرست تیسری پوزیشن پر ہے اور 30 جون کے انقلاب کے بعد سے کویت سیاسی و معاشی طور پر مصر کی حمایت کر رہا ہے۔
0 comments:
Post a Comment