• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, December 29, 2014

    اگلے سال حکومت مصر میں تبدیلیاں لائی جائیں گی: عبدالفتاح السیسی

    اگلے سال حکومت مصر میں تبدیلیاں لائی جائیں گی: عبدالفتاح السیسی



    صدر مصر عبدالفتاح السیسی نے اخبار الاہرام کو دئے گئے انٹرویو میں بتایا ہے کہ اگلے سال کے شروع میں ملک کی حکومت میں تبدیلیاں لائی جائیں گی اور کچھ گورنروں کو بھی تبدیل کر دیا جائے گا۔
    صدر مصر کے مطابق کچھ وزراء کو ماہ مارچ میں ہونے والے پارلمانی انتخابات سے پہلے ہی تبدیل کیا جا سکتا ہے جبکہ گورنروں کو ماہ جنوری میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ موجودہ حالات میں حکومت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے لیکن ہمیں کہیں بہتر کارکردگی کی ضرورت ہے۔ صدر مصر نے کہا کہ وہ کچھ وزراء کی سرگرمیوں سے مطمئن نہیں۔


    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: اگلے سال حکومت مصر میں تبدیلیاں لائی جائیں گی: عبدالفتاح السیسی Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top