• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, December 30, 2014

    سعودی خواتین نجی ملازمت کے خلاف، محکمہ تعلیم اکثر کی چوائس

    دولاکھ بتیس ہزار بے روزگار خواتین جامعات سے فارغ التحصیل ہیں



    سعودی عرب میں روزگار کی متلاشی چھ لاکھ بیاسی ہزار خواتین نے نجی شعبے میں ملازمت کے لیے ہونے والی پیش کش مسترد کر دی ہے، وزارت محنت نے انہیں بروزگاری معاونت پروگرام کے تحت یہ پیش کش کی تھی،رپورٹ کے مطابق چار لاکھ سترہ ہزار خواتین نے محکمہ تعلیم میں روزگار کو ترجیح دی ہے، جبکہ دو لاکھ پینسٹھ ہزار سعودی خواتین سرکاری ملازمت کی خواہاں ہیں،سرکاری طو پر جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بے روزگار سعودی خواتین نے دس لاکھ کی تعداد کو عبور کر لیا ہے اور ملک میں بے روزگاروں کی مجموعی تعداد کا ستتر فی صد خواتین پر مشتمل ہے، اس وقت نجی شعبے میں چار لاکھ چون ہزار خواتین کو روز گار فراہم ہے، تیس برس قبل یہ تعداد محض پچپن ہزار تک محدود تھی، رپورٹ کے مطابق اس وقت بے روزگار خواتین میں سے پانچ لاکھ چونتیس ہزار کی عمر اٹھارہ سے بیس سال کے درمیان ہے۔

      Link
      
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: سعودی خواتین نجی ملازمت کے خلاف، محکمہ تعلیم اکثر کی چوائس Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top