• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, December 29, 2014

    ترکی کے وزیراعظم پاکستان کا دورہ کریں گے

    ترکی کے وزیراعظم پاکستان کا دورہ کریں گے
    پاکستانی سفیر کی سبکدوشی پر ترک وزیر خارجه کی بات چیت 
    ترک وزیر خارجہ نے پاکستان کے سبکدوش ہونے والے سفیرم حمد ہارون شوکت کی دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے غیر معمولی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ پاکستانی سفیر کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ترک وزیر خارجہ نے یادگاری شیلڈ پیش کی اور ایک مرتبہ پھر سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے معصوم طلبہ اور اساتذہ کے حوالے سے تعزیت کی۔
    ترک وزیر خارجہ نے بتایا کہ ترک وزیر اعظم اگلے سال پاکستان کے دورے پر جائیں گے۔ ترک وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کے دوران ترکی اور پاکستان کے درمیان سٹریٹجک کو آپریشن کونسل کے چار اعلی سطح کے اجلاس بھی منعقد ہوں گے
    وزیر خارجہ نے کہا وزیر اعظم کا دورہ دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر اور مستحکم کرنے کا ذریعہ بنے گا۔ ان کا کہنا ہے ترکی اور پاکستان کی خوشیاں اور غم جس طرح سانجھے ہیں کسی اور ملک نہیں ہیں۔ ہر مشکل گھڑی میں ترکی پاکستان کے ساتھ ایک آزمائے ہوئے سٹریٹجک پارٹنر کے طور پر کھڑا رہا ہے
    link
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ترکی کے وزیراعظم پاکستان کا دورہ کریں گے Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top