مطاف
کی وسعت کے لیے بنیادوں کا کام تیزی سے جاری
مسجد حرام میں توسیع کے عظیم شاہ عبداللہ منصوبے کا تیسرا
مرحلہ تیزی سے جاری ہے۔ اس مرحلے میں مطاف کی توسیع شامل ہے، اس مقصد کے لیے تعمیراتی
کام ان دنوں اپنے عروج پر ہے۔اس امر کا اظہار حرمین الشریفین کی مجلس انتظامی کی
طرف سے اس منصوبے کے لیے مقرر کردہ انڈر سیکرٹری محمد الوقدانی نے کیا ہے ، ان کے بقول شاہ فہد توسیعی منصوبے کے
مقابل علاقے میں مطاف کی توسیع کے لیے زیر زمین بنیاد مکمل کی جا رہی ہے۔ اسی ہفتے
کے اختتام تک یا اگلے ہفتے کے آغاز تک مطاف کی بنیادوں کے حوالے سے کنکریٹ بھر دی
جائے گی۔
0 comments:
Post a Comment