• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, December 29, 2014

    اسرائیلی شہریوں پر حملے کے الزام میں دو فلسطینی گرفتار ۔




    اسرائیل کی داخلہ سیکیورٹی کی ذمہ دار تنظیم شن بیت نے بتایا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک اسرائیلی باپ بیٹی پر بم پھینکنے کے الزام میں دو فلسطینی باشندے گرفتار کرلئے گئے ہیں۔
    شن بیت کے بیان کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب واقعہ کے چند گھنٹوں میں ہی ایک 16 سالہ لڑکے سمیت دو فلسطینی باشندوں کو حراست میں لے لیا۔
    بیان کے مطابق عزون گائوں کے قریب واقع معالیہ شومرون بستی کے قریب ان دو فلسطینیوں نے گھات لگا کر اسرائیلی شہریوں کی گاڑی پر پٹرول بم سے حملہ کردیا۔
    اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملے کے نتیجے میں گاڑی میں آگ لگ گئی اور دونوں اسرائیلی شہری زخمی ہوگئے۔
    اسرائیلی فوج کے مطابق دسمبر کے پہلے نو دنوں کے دوران فلسطینی شہریوں نے 24 حملے کئے ہیں جن میں پانچ حملے شہریوں کی گاڑی پر کئے گئے تھے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: اسرائیلی شہریوں پر حملے کے الزام میں دو فلسطینی گرفتار ۔ Rating: 5 Reviewed By: Muhammad Yahya
    Scroll to Top