• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, December 29, 2014

    دیوار فاصل کے بعد اسرائیل کا سمندر میں بھی باڑ لگانے کا منصوبہ ۔




    اسرائیل نے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقوں میں یہودی کالونیوں کے تحفظ کے لیے دیوار فاصل کے بعد شمالی اسرائیل میں سمندر میں بھی فلسطینی دراندازی روکنے کے لیے باڑ لگانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔
    خیال رہے کہ اسرائیل اس سے قبل جنوب میں غزہ کی طرف سے ساحل سمندر پر ایسی ایک باڑ پہلے بھی لگا چکا ہے۔
    اسرائیل کے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی2 کی رپورٹ کے مطابق سمندر میں باڑ کے منصوبے کے لیے امریکی اور یورپی کمپنیوں کو ٹھیکہ دیا جائے گا۔ باڑ میں جدید مواصلات آلات بھی نصب کیے جائیں گے جو جنوبی لبنان اور غزہ کی طرف سے کسی بھی سمندری دراندازی کی پیشگی اطلاع دیں گے۔
    باڑ میں لگے جدید مواصلاتی آلات کی اطلاع کے بعد اسرائیلی بحریہ حرکت میں آئی گی اور غوطہ خوروں، آبدوزوں اور کشتیوں کی نقل وحرکت جانچنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔
    خیال رہے کہ رواں سال اگست میں غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت’’حماس‘‘ کے غوطہ خوروں نے زیکیم بحری اڈے پر سمندری راستے سے حملے کی کوشش کی تھی جس کے بعد صہیونی حکومت نے سمندرمیں باڑ لگا دی تھی۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: دیوار فاصل کے بعد اسرائیل کا سمندر میں بھی باڑ لگانے کا منصوبہ ۔ Rating: 5 Reviewed By: Muhammad Yahya
    Scroll to Top