یمن متحارب قبائل کے درمیان جھڑپوں میں 35 افراد ہلاک
یمن کے وسطی شہر رداع میں خٰبزہ اور المناسخ کے مقامات پر
القاعدہ کے حمایت یافتہ قبائل اور اس کے حریف اہل تشیع مسلک کے حوثی شدت پسندوں کے
درمیان خون ریز جھڑپیں ہوئی ہیں جن میں کم سے کم پینتیس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ایک
قبائلی ذریعے نے ’’العربیہ‘‘ کو بتایا کہ حوثیوں اور دوسرے قبائل کے درمیان خون
ریز جھڑپیں اس وقت ہوئی ہیں جب حوثی جنگجوئوں نے خبزہ کے علاقے میں قیفہ قصبے کی
طرف بڑھنے کی کوشش کی۔ اس دوران متحارب فریقین نے ایک دوسرے پر بھاری اور درمیانے
درجے کے ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں گروپوں کو بھاری جانی نقصان
اٹھانا پڑا ہے۔
0 comments:
Post a Comment