• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, December 30, 2014

    ایران میں امریکی سفارت خانہ کھول سکتے ہیں:اوباما


    صدر اوباما نے سوموار کو این پی آر انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں یہ بات کہی ہے۔ان سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا وہ اپنی صدارت کی باقی دو سالہ مدت کے دوران ایران میں امریکی سفارت خانے کو دوبارہ کھول سکتے ہیں؟اس کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ''میں نے کبھی ایسا نہیں کہا لیکن تعلقات کو مرحلہ وار بحال ہونا چاہیے''۔
     
    انھوں نے کہا کہ ''ایران کیوبا سے ایک مختلف ملک ہے۔کیوبا ایک چھوٹا ملک ہے اور اس سے امریکا کو کوئی بڑا خطرہ لاحق نہیں ہے جبکہ ایران ایک بڑا ملک ہے۔اس نے دہشت گردی کو اسپانسر کیا ہے اور وہ جوہری صلاحیت حاصل کرنا چاہتا ہے''۔واضح رہے کہ امریکا نے حال ہی میں کیوبا کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات بحال کرنے اور ہوانا میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
     
     
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ایران میں امریکی سفارت خانہ کھول سکتے ہیں:اوباما Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top