برطانوی فوجیوں کی حفظ قرآن کریم کے مقابلے میں شرکت
سعودی عرب کی حکومت کے زیراہتمام حفظ قرآن کریم کے ایک عالمی
مقابلے میں پہلی مرتبہ دو برطانوی مسلمان فوجیوں نے شمولیت اختیار کی ہے۔ دونوں فوجیوں
کو برطانوی محکمہ دفاع کی جانب سے حفظ قرآن پاک کے لیے خصوصی طور پر اس مقابلے میں
شامل کیا گیا ہے،
برطانوی
وزارت دفاع میں شامل مسلمان امام اور عالم دین عاصم حافظ نے مقابلے میں شرکت کے
موقع پر بتایا کہ برطانیہ کی مسلح افواج نے نہ صرف ملک کو متحدہ اور محفوظ رکھنے
میں اہم کردار ادا کیا بلکہ فوج میں شامل مسلمان فوجیوں نے اپنے دین کی خدمت میں
بھی پیش پیش رہے ہیں۔ برطانوی فوج میں شامل مسلمان اہلکاروں کے لیے حفظ قرآن کریم
کے مقابلے میں شمولیت اپنی دینی اقدار کے اظہار کا بہترین موقع ہے۔
0 comments:
Post a Comment