امریکا نے بشار الاسد کے اس بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا
ہے جس میں انہوں نے اقتدار نہ چھوڑنے کے بارے میں اعلان کیا۔ امریکی کی طرف سےسامنے
آنے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بشار الاسد کی اقتدار سے چمٹے رہنے کی خواہش شام کو
مزید مسائل سے دوچار کرے گی۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان جاش ارنسٹ نےکہا کہ بشار الاسد اقتدار سے
پر امن طریقے سے الگ ہوجائیں ۔ انہوں نے روسی صدر پرزور دیا کہ وہ اپنے اتحادی بشارالاسد پر دباؤ
ڈال کرملک کو بحران سےنکالنے میں مدد کریں۔
0 comments:
Post a Comment