ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے سی این این ٹی وی چینل
کے ساتھ انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر ایران اور امریکہ
ایٹمی معاملے میں کوئی سمجھوتہ کرلیتے ہیں تو دیگر شعبوں میں بھی تعاون کر
سکتے ہیں- ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ایٹمی مذاکرات امریکہ کے لئے
ایک تاریخی موقع ہے اور اگر اس سلسلے میں وہ عاقلانہ اور تعمیری قدم
اٹھاتا ہے تو اس کے ایرانی قوم کے درمیان اور علاقائی سطح پر مثبت اثرات
مرتب ہوں گے۔
مزید انہوں نے شام کے حوالے سے بات کرتے ہوے کہا ہے کہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ بشار الاسد ہی شام کا حکمران رہے اور ہم یہ ہرگز نہیں قبول کریں گے کہ دہشتگرد شام میں فیصلہ سازی کریں ۔
0 comments:
Post a Comment