اسلامی جمہوریہ ایران کی پیٹروکیمیکل ایمپلائرز ایسوسی ایشن کے
سیکریٹری جنرل احمد مہدوی نے کہا ہے کہ ایران پیٹروکیمیکل صنعت میں یورپ کے
ساتھ اپنے تعلقات میں توسیع کے لئے تیار ہے ۔
ایک رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پیٹروکیمیکل ایمپلائرز
ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل احمد مہدوی نے پیر کے کہا کہ متعدد یورپی
کمپنیوں نے ایران کی پیٹروکیمکیل مصنوعات خریدنے کے لئے ایران کے ساتھ
مذاکرات شروع کر دیئے ہیں- احمد مہدوی نے مزید کہا کہ یورپی ممالک ایران سے
پیٹروکیمیکل مصنوعات درآمد کرنے کے خواہاں ہیں اور ایران مخالف پابندیاں
مکمل طور پر ختم ہونے کی صورت میں ایران یورپی یونین کے رکن ممالک کو
سالانہ پچیس لاکھ ٹن پیٹروکیمیکل مصنوعات برآمد کر سکتا ہے- ایران
پیٹروکیمیکل ایمپلائرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل احمد مہدوی کا مزید
کہنا تھا کہ یورپ کو پیٹروکیمیکل مصنوعات برآمد کرنے کے علاوہ ایران نے
جنوبی امریکا اور افریقہ کی نئ منڈیوں میں یہ مصنوعات برآمد کرنے کو اپنے
ایجنڈے میں شامل کر لیا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment