• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, July 29, 2015

    شام: کرد ملیشیا کا داعش کے زیر قبضہ قصبے پر کنٹرول

    شامی کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس (وائی پی جی) نے امریکا کی قیادت میں اتحاد کی فضائی مدد سے شام کے شمالی قصبے سیرین پر قبضہ کر لیا ہے۔اس قصبے پر  داعش کے جنگجوؤں نے قبضہ کررکھا تھا اور کرد ملیشیا نے انھیں قصبے سے پسپا کردیا ہے۔
    برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے سوموار کو اطلاع دی ہے کہ دریائے فرات کے کنارے واقع قصبے سیرین میں داعش کے ٹھکانوں پر امریکا کی قیادت میں اتحادی ممالک کے لڑاکا طیاروں نے فضائی حملے کیے ہیں جس کے بعد کرد ملیشیا کو پیش قدمی میں مدد ملی ہے۔یہ قصبہ ترکی کی سرحد کے ساتھ جنگ زدہ قصبے کوبانی کے نزدیک واقع ہے اور یہیں سے داعش کے جنگجو کوبانی پر حالیہ ہفتوں کے دوران حملہ آور ہوتے رہے ہیں۔
    درایں اثناء کرد اکثریتی شہر قامشیلی میں دو بم دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں چھے افراد زخمی ہوگئے ہیں۔آبزرویٹری کے مطابق کرد جنگجوؤں پر بم حملہ کیا گیا ہے جس سے تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔دوسرے بم حملے میں بھی کرد سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شام: کرد ملیشیا کا داعش کے زیر قبضہ قصبے پر کنٹرول Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top