امریکی وزیر دفاع ایشٹن
کارٹر نے عراق کے نیم خود مختار صوبہ کردستان کی البیشمرکہ فورس کی دولت
اسلامیہ"داعش" کے شدت پسندوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں کی تحسین کرتے ہوئے
"البیشمرکہ" کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک مثالی فورس قرار دیا ہے۔
ایشٹن کارٹر نے جمعہ کو شمالی عراق کے صوبہ کردستان کا دورہ کیا جہاں
انہوں نے کرد قیادت سے ملاقات کی اور داعش کے خلاف جاری لڑائی کے حوالے سے تفصیلی
تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر امریکی وزیر دفاع نے داعش کے قبضے سے عراق کے کئی شہروں
کو چھڑانے میں البیشمرکہ فورسز کے کردار کی تحسین کی اور کہا کہ امریکا کی قیادت
میں شام اور عراق میں "داعش" کے خلاف ہونے والے فضائی حملوں کے دوران
البیشمرکہ نے پامردی کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور انہیں کئی ایک محاذوں
پر شکست فاش دینے کے بعد شمالی عراق کے کئی شہروں کو ان سے آزاد کرایا۔
0 comments:
Post a Comment