مسجد اقصی میں جھڑپوں کے بعد عرب وزراء کا قاہرہ میں اجلاس متوقع
عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کا ایک اجلاس آئندہ ماہ کے اوائل میں قاہرہ میں منعقد ہوگا تاکہ اسرائیلی پولیس کے ساتھ مسجد اقصیٰ کے احاطہ میں فلسطینیوں کی جھڑپوں کے بعد یروشلم کی صورتحال پر غور کیا جاسکے ۔ ایک سینئر فلسطینی عہدیدار صائب ارکات نے پریس کانفرنس میں کہاکہ 15 ممالک کے وزرائے خارجہ 5 اگسٹ کو قاہرہ میں اجلاس منعقد کریں گے اور یروشلم کی خطرناک صورتحال پر غور کریں گے۔ عرب ممالک کی نمائندگی 15 وزرائے خارجہ کریں گے جو 2002 ء کے امن مذاکرات میں بھی شامل تھے
0 comments:
Post a Comment