سعودی عرب کے نائب ولی
عہد اور وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے یمن کے دوسرے بڑے شہر عدن
میں امدادی سامان سے لدے مال بردار طیارے مہیا کرنے کا حکم دیا ہے۔
العربیہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق
شہزادہ محمد نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایات کی روشنی میں
جمعرات کو یہ نیا حکم نامہ جاری کیا ہے۔ درایں اثناء سعودی عرب کا امدادی سامان سے
لدا ہوا دوسرا فوجی طیارہ عدن کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچا ہے۔
عدن کے ہوائی اڈے کو بدھ کے روز چار ماہ کے
بعد پروازوں کے لیے کھولا گیا تھا اور سعودی عرب کا ایک فوجی طیارہ امدادی سامان
لے کر وہاں سب سے پہلے اترا تھا۔یہ دونوں طیارے سعودی عرب کی شاہی فضائیہ کے
ملکیتی ہیں۔
الریاض میں جلاوطن یمنی صدر عبد ربہ منصور
ہادی کی وفادار فورسز نے اسی ہفتے کے دوران حوثی شیعہ باغیوں اور ان کے اتحادیوں
کو شدید لڑائی میں شکست دینے کے بعد عدن پر دوبارہ قبضہ کیا تھا اور اب وہاں یمنی
حکومت کی عمل داری دوبارہ قائم ہوگئی ہے۔
0 comments:
Post a Comment