• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, July 29, 2015

    بحرین میں دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی، سعودی عرب کی مذمت


    سعودی عرب نے پڑوسی خلیجی ریاستی بحرین میں کل منگل کے روز جزیرہ سترہ میں دہشت گردی کے واقعے میں دو پولیس اہلکاروں کی ہلاکت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دشمن کی بزدلانہ کارروائی قراردیا ہے۔
    سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی "واس" نے ایک سینیئر حکومتی عہدیدار کا بیان نقل کیا ہے جس میں انہوں نے سترہ جزیرے میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتےہوئے اسے "بزدلانہ" کارروائی قراردیا۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی عرب بحرین کے ساتھ ہے۔ دہشت گردی کا مصدر اور اس کی جو بھی صورت ہو اس سے پوری طاقت سے نمٹنا بحرین کا حق ہے۔
    خیال رہے کہ منگل کے روز بحرینی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیاتھا کہ جزیرہ سترہ میں ایک بم دھماکے کےنتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔ ایک دوسرے ذرائع نے زخمیوں کی تعداد پانچ بتائی ہے جنہیں علاج کے لیے اسپتال داخل کیا گیا ہے۔ تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: بحرین میں دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی، سعودی عرب کی مذمت Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top