مصر: سیناء خطے میں سڑک کنارے بم پھٹنے سے 3پولیس اہلکار ہلاک
سیناء میں سڑک کنارے نصب ایک بم دھماکے میں ایک بس پر سفر کرنے والے3مصری پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ شمالی سیناء کے صوبائی دارالحکومت العریش کے نزدیک ہوا۔ وزارت صحت کے ایک اہلکار طارق خاطر نے کہا کہ زخمیوں کو شہر میں فوجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ مصری سکیورٹی فورسز 2013 میں فوج کے ہاتھوں اسلام پسند صدر محمد مرسی کی معزولی کے بعد سے شمالی سیناء میں مسلسل حملوں کی زد میں ہیں۔
0 comments:
Post a Comment