مصر: فرنیچر فیکٹری میں آتش زدگی ،19 کارکنان ہلاک
مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے نواح میں واقع ایک فرنیچر فیکٹری میں آگ لگنے سے انیس افراد ہلاک اور بائیس زخمی ہوگئے ہیں۔
فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ الحلوہ فیکٹری میں آگ کیسے لگی ہے۔مصر کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ اس فیکٹری نے حکومت سے تحفظ کا سرٹیفیکیٹ حاصل نہیں کیا تھا۔
مقامی میڈیا کے مطابق آگ بجھانے والے عملے میں منگل کی دوپہر فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا ہے اور آگ بجھانے کے لیے بیس ٹرک استعمال کیے گئے ہیں۔
مصر کی وزارت صحت کے ترجمان حسام عبدالغفار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ زخمیوں اور مرنے والوں کی لاشوں کو مقامی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔سوشل میڈیا کی ویب سائٹس پر اپ لوڈ کی گئی فوٹیج میں فرنیچر فیکٹری میں آگ لگنے کے بعد دھویں کے بادل اٹھ رہے ہیں اور رضا کار آگ بجھانے کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment