ترکی کے لڑاکا جیٹ نے
ملک کے شمال مشرق میں چار سال کے بعد پہلی مرتبہ کرد جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر بمباری
کی ہے۔
ترک فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ''دو ایف سولہ طیاروں نے مقامی وقت
کے مطابق منگل کی سہ پہر تین بج کر دس منٹ پر عراق کے ساتھ واقع پہاڑی علاقے میں
دہشت گرد گروپ کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے''۔
بیان میں کردستان ورکز پارٹی ( پی کے کے ) کی جانب اشارہ تھا۔ترک فوج
نے مزید کہا ہے کہ کرد جنگجوؤں نے علاقے میں سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی تھی جس کے
بعد ان پر فضائی حملہ کیا گیا ہے اور ان کے اہداف کو براہ راست نشانہ بنایا گیا
ہے۔
0 comments:
Post a Comment