اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے
سیکریٹری نے کہا ہے کہ دشمنوں کو تمام میدانوں میں ایرانی قوم سے شکست نصیب
ہوئی ہے-
اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی
سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے ایک نیوز چینل کے ساتھ گفتگو
میں اسلامی انقلاب کے دشمنوں کی مکرر دھمکیوں کے بارے میں پوچھے گئے ایک
سوال کے جواب میں کہا کہ برسوں سے اسلامی جمہوریہ ایران کو عالمی طاقتوں کی
جانب سے دھمکیوں کا سامنا ہے لیکن ایرانی قوم کی ہوشیاری کے سبب یہ
دھمکیاں بے اثر رہی ہیں- ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری
نے کہا کہ دشمن کے خلاف جد وجہد اور ان کی دھمکیوں پر غلبہ حاصل کرنے میں
ایرانی قوم کی کامیابی کا راز، اس کا متحد اور ایک دل ہونا ہے۔ اس لئے
آئندہ بھی، متحد اور ایک دل اور ایک زبان ہونے سے، دشمنان انقلاب اسلامی کے
مقابلے میں ایرانی قوم کو مزید کامیابیاں نصیب ہوں گی-
0 comments:
Post a Comment