شامی صدر بشارالاسد نے
ملک میں جاری جنگ کے سیاسی حل کی باتوں کو بے معنی قرار دے دیا ہے اور پہلی مرتبہ
اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ان کی فوج کو باغیوں کے مقابلے میں افرادی قوت کی کمی
کا سامنا ہے۔
بشارالاسد اتوار کو دمشق میں مقامی عمائدین کے اجتماع سے خطاب کررہے
تھے اور ان کی یہ تقریر سرکاری ٹیلی ویژن سے نشر کی گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ ''فوج
اپنی تعداد میں کمی کے پیش نظر مزاحمت کاروں کے خلاف جنگ میں زیادہ اہمیت کے حامل
مقامات کے تحفظ کے لیے کم اہمیت والے علاقوں کو خالی کرتی ہے''۔
انھوں نے کہا کہ ''فوج صلاحیت کی حامل ہے،ہر چیز موجود ہے لیکن اس کو
انسانی صلاحیت کی کمی کا سامنا ہے''۔انھوں نے کہا کہ ان کی حکومت کا تختہ الٹنے کے
لیے لڑنے والے گروپوں کی حمایت میں ریاستوں کی جانب اضافہ ہوا ہے''۔تاہم ان کا کہنا
تھا کہ شام کا ہر انچ قیمتی ہے۔
0 comments:
Post a Comment