مصر میں نائیجر کے سفارتخانے کے محافظوں پر حملہ، ایک گارڈ ہلاک
مصری دارالحکومت قاہرہ میں نائیجر کے سفارت خانے کے باہر بدھ کی صبح نامعلوم مسلح افراد نے ایک سکیورٹی گارڈکو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ مصری وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ علی الصبح ایک گاڑی میں سوار مسلح افراد نے مغربی افریقی ملک نائجر کے سفارتخانے کے گارڈز پر فائر کھول دیا، جس کے نتیجے میں ایک محافظ ہلاک ہو گیا۔ مصری سکیورٹی اہلکار حملہ آوروں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تاحال کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
0 comments:
Post a Comment