خلیجی ریاست بحرین کے
وزارت داخلہ کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایران سے اسلحہ اور خطرناک
دھماکہ خیز مواد اسمگل کرنے کی سازش ناکام بناتے ہوئے اس سازش میں ملوث پانچ مشتبہ
دہشت گردوں کو حراست میں لیا ہے۔
بحرین وزارت داخلہ کے مطابق ایران سے اسلحہ
اسمگل کرنے کی سازش میں ملوث عناصر اعلیٰ تربیت یافتہ ہیں جنہیں ایرانی پاسداران
انقلاب کے زیرانتظام تربیت دی گئی ہے۔
منامہ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حراست میں
لیے گئے دو افراد نے مبینہ طور پر اسلحہ اسمگلنگ کی سازش میں ملوث ہونے کا اعتراف
کیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے بحرین کے علاقائی سمندری حدود سے باہر اسلحہ اور
گولہ بارود سے لدا ایک جہاز وصول کیا تھا۔ ان میں سے ایک شخص کو سنہ 2013ء میں
ایران میں عسکری تربیت دی گئی تھی۔
بحرین پولیس کے مطابق انہوں نے 43 کلو گرام
C4 نامی ایک خطرناک بارود ضبط کیا ہے۔ ایران کی جانب سے مسلسل سخت
بیانات سامنے آنے کے بعد کل ہفتے کے روز بحرین نے تہران میں متعین اپنے سفیر کو
صلاح مشورے کے لیے واپس بلا لیا ہے۔
بحرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق
ایرانی حکام کے متنازع بیانات تہران کے معاندانہ طرز عمل کی عکاسی کرتے ہیں اوریہ
بحرین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہیں۔
0 comments:
Post a Comment