بحرین کے دارالحکومت
منامہ سے جنوب میں واقع شیعہ اکثریتی گاؤں سترہ میں ایک بم حملے میں دو پولیس
اہلکار ہلاک اور چھے زخمی ہوگئے ہیں۔
بحرین کی وزارت داخلہ نے منگل کے روز اپنے
ٹویٹر اکاؤنٹ پر اطلاع دی ہے کہ سترہ کے علاقے میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں
کو دہشت گردی کے حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ زخمی
پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ان میں ایک کی حالت تشویش ناک ہے
جبکہ پانچ معمولی زخمی ہوئے ہیں۔
بحرینی حکام نے ابتدائی تحقیقات کے حوالے
سے بتایا ہے کہ سترہ میں پولیس اہلکاروں پر بم حملے کے لیے استعمال کیا گیا بارود
اس دھماکا خیز مواد سے مشابہ ہے جس کو ایران سے بحرین میں اسمگل کرنے کی کوشش کی
گئی تھی۔
حکومت نے ہفتے کے روز اسلحہ اور گولہ بارود
ملک میں اسمگل کرنے کی ایک سازش ناکام بنانے کی اطلاع دی تھی اور ایران سے یہ
اسلحہ اسمگل کرکے لانے والے دو بحرینی شہریوں کو گرفتار کر لیا تھا۔اس واقعے کے
بعد بحرین نے تہران میں متعیّن اپنے سفیر کو بھی مشاورت کے لیے واپس طلب کر لیا
تھا۔
0 comments:
Post a Comment