• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, July 28, 2015

    المالکی پر عراق کے عرب ممالک سے تعلقات بگاڑںے کا الزام

    خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالطیف بن راشد الزیانی نے عراق کے نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نوری المالکی کے سعودی عرب کے بارے میں ایک متنازع بیان کو اشتعال انگیز قرار دیتےہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
    ان کا کہنا ہے کہ المالکی نے سعودی عرب کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ بیان بازی کے ذریعے عراق کے عرب ممالک کے ساتھ تعلقات بگاڑنے کی سازش کی ہے۔
    ڈاکٹر عبدالطیف الزیانی نےاپنے ایک بیان میں نوری المالکی کے اس بیان کو اشتعال انگیز قرار دیا جس میں انہوں نے یمن اور عراق کے بارے میں سعودی عرب کی پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: المالکی پر عراق کے عرب ممالک سے تعلقات بگاڑںے کا الزام Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top