مصرمیں بم دھماکہ ‘18افراد زخمی
ایک بم دھماکے سے ایک بس جس میں کئی افراد سوار تھے تباہ ہوگئی ۔ جس کی وجہ سے 18افراد زخمی ہوئے ۔ یہ واقعہ مصر کے شورش زدہ شمالی سیناء کے علاقہ میں پیش آیا ۔ فوج نے علاقہ کا محاصرہ کرلیا ہے ۔ ایمبولنس گاڑیاں فوری مقام واردات پر پہنچ گئیں تاکہ زخمیوں کو العریش شہر منتقل کیا جاسکے ۔ شمالی مصر کے سینائی علاقہ میں حملوں کی کئی وارداتیں ہوچکی ہیں جن میں پولیس اور فوج کو نشانہ بنایا گیا ہے
0 comments:
Post a Comment