متحدہ امریکہ کے صدر باراک اوباما نے مصر کے صدر عبدالفتح السیسی کیساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے ۔وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری اعلامئیے میں بتایا گیا ہے کہ السیسی کیساتھ ملاقات کے دوران امریکہ اور مصر کے درمیان سٹریٹجک حصہ داری سے وابستگی کی تائید کرتے ہوئے دو طرفہ تعاون ، دہشت گردی کیخلاف جدوجہد اور علاقائی سلامتی جیسے معاملات پر تبادلہ خیال ہوا ہے ۔ دونوں سربراہان نے فوجی تعاون اور خفیہ معلومات کے مبادلے کی اہمیت پر بھی مطابقت ظاہر کی ہے ۔صدر اوباما نے مصر میں انسانی حقوق ،اجتماعی مقدمات، سول سوسائیٹیز کی صورتحال ،صحافیوں اور امن کے علمبرداروں کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا ۔صدر اوباما نے صدر السیسی سے مصر کے عوام کی سیاسی ،اقتصادی اور سماجی ضروریات کو پورا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔دونوں سربراہان نے مستقبل میں بھی رابطے کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے ۔
Thursday, July 30, 2015
- Blogger Comments
- Facebook Comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment