• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, July 28, 2015

    کویت:نئے غیرملکی ورکرز کو قابلیت کا ٹیسٹ دینا ہوگا۔سرکاری ذرائع کا انکشاف

    کویت: نئے غیرملکی ورکرز کو قابلیت کا ٹیسٹ دینا ہوگا۔سرکاری ذرائع کا انکشاف





    کویت کےقائم مقام ڈائریکٹر جنرل پبلک اتھارٹی برائےافرادی قوت احمد الموسیٰ نے انکشاف کیا ہے کہ اندرون ملک اور بیرون ملک سے غیر ملکی افراد کو بھرتی کرنے کے لئے ہنر مندی اور قابلیت کا امتحان لینے کے لئے ایک نیا نظام وضع کیا جا رہاہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ مرکز برائے ہنرمندی کویت میں اور بیرون ملک پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کے تعاون سے امتحانی مراکز قائم کرے گا جہاں ایسے تمام غیرملکی ہنرمند افراد کے علمی اور عملی امتحان لئے جائیں گے جو کویت آکر کام کرنا چاہتے ہیں، اس طرح کویت کی لیبر مارکیٹ کی صورت حال بہتر ہوگی اور بہترہنر مندافرادی قوت دستیاب ہوگی۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: کویت:نئے غیرملکی ورکرز کو قابلیت کا ٹیسٹ دینا ہوگا۔سرکاری ذرائع کا انکشاف Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top