• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, July 29, 2015

    رفیق حریری کا قاتل شام کے محاذ جنگ پر موجود

    لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سابق لبنانی وزیراعظم رفیق الحریری کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث قراردیا گیا حزب اللہ کا جنگجو ان دنوں شام کے محاذ جنگ میں صدر بشار الاسد کی وفاداری میں لڑ رہا ہے۔
    حزب اللہ کے قریبی روزنامہ "الاخبار" نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ حزب اللہ کا اہم کمانڈر اور سابق وزیراعظم رفیق حریری کا قاتل مصطفیٰ بدر الدین پچھلے چار سال سے شام کے محاذ جنگ پر موجود ہے اور صدر اسد کے دفاع میں لڑائیوں میں حصہ لے رہا ہے۔
    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بدرالدین شامی فوج کے ہمراہ لڑنے والے گروپوں کی قیادت بھی کررہا ہے اور اس کا شام میں جاری لڑائی میں اہم کردار رہا ہے۔ کئی مقامات پراس نے جنگجو گروپوں کی قیادت کرتے ہوئے بشارالاسد کی وفادار سرکاری فوج کی باغیوں کے خلاف بھرپور مدد کی ہے۔ اسے یمن میں تکفیری گروپوں کے خلاف کارروائی میں اہم ترین معاون خیال جاتا ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ مصطفیٰ بدر الدین شام سے فتح مند ہو کر لوٹنا چاہتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ یا تو محاذ جنگ شہید ہوگا یا فتح کے بعد وطن واپس آئے گا۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: رفیق حریری کا قاتل شام کے محاذ جنگ پر موجود Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top