• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, July 30, 2015

    شام میں اسرائیلی ڈرون حملے میں حزب اللہ کے دو جنگجو ہلاک

    شام کے سرحدی قصبے حضر کے نزدیک اسرائیل کے بغیر پائیلٹ جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے دو جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔
    برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے اپنے نیٹ ورک کے حوالے سے صحافیوں کو بتایا ہے کہ اسرائیلی طیارے نے قصبے حضر میں ایک کار کو میزائل حملے میں نشانہ بنایا ہے۔اس میں سوار حزب اللہ کے دو ارکان ہلاک اور تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ان تین افراد کا شامی حکومت کی حامی ایک عوامی ملیشیا سے تعلق رکھتا ہے۔
    حضر میں دروز آباد ہیں اور یہ اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی چوٹیوں اور صوبہ دمشق کے درمیان حد متارکہ جنگ (سیز فائر لائن) پر واقع ہے۔مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی ایک خاتون ترجمان نے اس میزائل حملے کے بارے میں کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شام میں اسرائیلی ڈرون حملے میں حزب اللہ کے دو جنگجو ہلاک Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top