• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, July 30, 2015

    جاپانی دوشیزہ کی "داعش" کی پیروڈی کی منفرد کوشش

    س وقت دنیا بھرمیں شام اور عراق میں سرگرم شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ عراق وشام "داعش" کی سفاکیت اور پیشہ وارانہ افواج کو شکست دیتے ہوئے ڈرامائی انداز میں دو بڑے عرب ملکوں کے وسیع وعریض رقبے پر قبضہ کرنے اور اپنی خود ساختہ خلافت قائم کرنے پر مرکوز ہے۔ "داعش" کی یہ سفاکیت اور خون خواری عالمی سطح پر ضرب المثل بن چکی ہے اور غیرمسلم نوجوان اور بچے اس کی "پیروڈی" کرتے بھی دکھائی دیتے ہیں۔
    العربیہ ڈاٹ نیٹ نے جاپان کی ایک انیس سالہ دوشیزہ "چان" کی داعش کی پیروڈی کا دلچسپ احوال بیان کیا ہے۔ جاپانی "ISIS Chan" کے نام سے انٹرنیٹ پر شہرت پانے والی دو شیزہ نے رواں سال کے شروع میں "مانگا" جاپانی کارٹون تیار کیا جس میں اس نے داعشی جنگجوئوں کے مخالفین سے نمٹنے کے مختلف طریقوں کی خاکوں کے ذریعے نقل اتارنے کا دلچسپ مظاہرہ کیا۔ ایک تصویر میں اس نے خود کو "گمنام ہیکرز" کی شکل میں ظاہر کیا جو داعش کی حمایت میں مخالفین کے انٹرنیٹ ڈیٹا تک رسائی کی کوشش کرتے ہوئے روپ اپناتے ہیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: جاپانی دوشیزہ کی "داعش" کی پیروڈی کی منفرد کوشش Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top