شام میں خطرناک عسکریت
پسند گروپ داعش کے خلاف ترکی کی تازہ کارروائی پر امریکا اور یورپی یونین کے بعد
سعودی عرب نے بھی کھل کر ترکی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی فرمانروا شاہ
سلمان بن عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ "داعش" کے خلاف ترکی کی فوجی کارروائی
حق بہ جانب ہے اور ریاض اس آپریشن میں انقرہ کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
شاہ سلمان نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کو ٹیلیفون کر کے انہیں اپنی
جانب سے داعش کے خلاف جاری آپریشن میں حمایت کا یقین دلایا۔ دونوں رہ نمائوں کے
درمیان بات چیت میں خطے کی موجودہ مجموعی صورت حال پربھی تبادلہ خیال ہوا۔
ذرائع کے مطابق ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران ترک صدر نے 'داعش' کے
خلاف فوجی کارروائی کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف
جنگ کوپوری قوت سے لڑنے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو
منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
0 comments:
Post a Comment