سعودی عرب کی قیادت میں
یمن کے حوثی باغیوں کے خلاف فضائی حملے کرنے والے عرب اتحاد نے پیر کے روز سے
انسانی بنیادوں پر یک طرفہ فائر بندی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی سرکاری خبر رساں
ایجنسی 'ایس پی اے' کے مطابق یہ فیصلہ امدادی سامان پہنچانے کی غرض سے کیا گیا ہے۔
سیز فائر کا آغاز اتوار کو نصف شب سے ہو
گا، تاہم اس دوران اتحادی فوج یہ حق محفوظ رکھے گی وہ حوثیوں کی کسی بھی 'عسکری
کارروائی یا نقل و حرکت' کی صورت میں انہیں نشانہ بنا سکے۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ فیصلہ
یمن کے صدر عبد ربہ منصور ہادی کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ منصور ہادی اپنی کابینہ
کے متعدد وزراء کے ہمراہ ان دنوں سعودی دارلحکومت ریاض میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔
صدر ہادی کے حامیوں نے چار ماہ کی لڑائی کے
دوران جنوبی بندرگاہی شہر عدن کے بڑے حصے کا کںٹرول حوثی باغیوں سے واپس لے لیا
ہے۔ اب وہ اس علاقے میں امدادی سامان اور زیادہ سے زیادہ انسانی اور طبی امداد کی
فراہمی کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment