کویت: داعش سے وابستہ عسکریت پسند گروپ گرفتار
خلیجی ریاست کویت نے عالمی دہشت گرد تنظیم دولت اسلامی"داعش" سے وابستہ ایک مقامی عسکریت پسند گروپ کے پانچ عناصر کو حراست میں لیا ہے۔ گرفتار ہونے والے مشتبہ دہشت گرد عراق اور شام میں شدت پسندوں سے مل کر لڑائی میں حصہ لے چکے ہیں۔
کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی" کونا" نے وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ "داعش" سے وابستہ دہشت گردوں کو حال ہی میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران پکڑا گیا ہے۔ انہوں نے دوران تفتیش دہشت گردی کی تعلیم حاصل کرنے، شدت پسند گروپوں کے ساتھ مل کر شام اور عراق میں لڑنے اور بیرون ملک سے عسکری تربیت حاصل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment