• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, July 14, 2015

    ویانا مذاکرات آخری مراحل میں، نتیجے کا اعلان متوقع ۔


    ویانا میں ایٹمی مذاکرات آخری مراحل میں ہیں۔ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک نے پیر کی رات اور منگل کی صبح مذاکرات جاری رکھے تاکہ کسی نتیجے تک پہنچا جا سکے۔
    ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور یورپی یونین کے خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے منگل کی صبح بھی مذاکرات کئے جس کے بعد ان کے معاونین اور ماہرین نے ایک بار پھر مشترکہ جامع اقدام پروگرام پر گفتگو شروع کی۔ اس کے بعد گروپ پانچ جمع ایک کے ملکوں نے اپنے مواقف میں ہم آہنگی اور اتفاق رائے کے حصول کے لئے اجلاس تشکیل دیا۔ یہ اجلاس بھی کوبورگ ہوٹل میں ہوا۔ اس اجلاس کے بعد ایران کے وزیر خارجہ نے امریکہ، برطانیہ اور جرمنی کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات کی۔ اس ملاقات میں مذاکرات کو کسی نتیجے تک پہنچانے کے سلسلے میں گفتگو ہوئی۔ ادھر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے یورپی یونین کے خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ فیڈریکا موگرینی کے ساتھ مذاکرات کئے۔ یہ مذاکرات پیر کی رات گئے انجام پائے۔ ان اجلاسوں کے بعد اطلاع ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے وزرائے خارجہ کا ایک اجلاس مقامی وقت کے مطابق منگل کے روز دو پہر سے پہلے ویانا میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں تشکیل پا رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ویانا میں مذاکرات کے مکمل ہونے کے بعد یورپی یونین کے خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ فیڈریکا موگرینی اور ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف صحافیوں کے سامنے مذاکرات کے نتائج کا اعلان کریں گے۔
     
     
     
     
     
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ویانا مذاکرات آخری مراحل میں، نتیجے کا اعلان متوقع ۔ Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top