قاہرہ میں حملے کی ذمہ داری دولتِ اسلامیہ نے قبول کر لی
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں اطالوی قونصل خانے کے باہر ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے قبول کر لی ہے۔سنیچر کے روز ہونے والے اس دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور چار افراد زخمی ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ قونصل خانے کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا تھا۔دولتِ اسلامیہ سے منسلک ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے دیے گئے پیغام میں مسلمانوں کو قونصل خانے جیسے مقامات سے دور رہنے کی ترغیب کی گئی ہے کیونکہ دولتِ اسلامیہ کا کہنا ہے کہ ایسے مقامات ان کے نشانے پر ہیں۔
ادھر اطالوی وزیرِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ حملے میں کوئی بھی اطالوی شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا اور ان کا کہنا ہے کہ ’اٹلی کو ڈرانے نہیں دیا جائے گا۔‘حملے کے بعد اطالوی وزیرِ اعظم ماتیو اورینزی نے مصری صدر السیسی سے ٹیلی فون پر بات کی اور دونوں رہنمائوں نے دہشتگردی کے خلاف متحد رہنے کی تائید کی۔ایک سرکاری اہلکار کے حوالے سے مصر کی خبر رساں ایجنسی مینا نے بتایا ہے کہ یہ دھماکہ سنیچر کی صبح اطالوی قونصل خانے کے بار موجود ایک کار کے ذریعے کیا گیا۔
0 comments:
Post a Comment