• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, July 25, 2015

    امدادی سامان سے لدے اماراتی طیارے کی عدن آمد


    متحدہ عرب امارات کا امدادی سامان سے لدا ہوا طیارہ یمن کے جنوبی شہر عدن کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اُترا ہے۔
    عدن کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو بدھ کے روز چار ماہ کے بعد پروازوں کے لیے کھولا گیا تھا۔اس کے بعد دو سعودی طیارے یمنیوں کے لیے امدادی سامان لے کر پہنچے تھے۔اب یہ تیسرا طیارہ پہنچا ہے۔ ائیرپورٹ کے حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اس طیارے میں ادویہ اور طبی سامان بھیجا ہے۔
    لیکن اس طیارے کے اترنے سے قبل جمعرات کو حوثی باغیوں نے ائیرپورٹ کی جانب راکٹ داغے تھے۔اس وقت سعودی طیارے سے امدادی سامان اتارا جارہا تھا۔حوثیوں نے عدن شہر پر بھی راکٹ حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک اور ستاون زخمی ہوگئے تھے۔
    حوثیوں نے عدن کے شمالی علاقے سے راکٹ فائر کیے تھے۔وہ ابھی تک لڑائی میں صدر عبد ربہ منصور ہادی کے وفادار جنگجوؤں سے شکست اور عدن سے بے دخلی کے بعد اس علاقے میں موجود ہیں۔ایک قبائلی ذریعے نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی ممالک کے لڑاکا طیاروں نے رات حوثیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔
    اتحادی طیاروں نے دارالحکومت صنعا سے شمال میں واقع صوبے عمران اور ملک کے وسط میں واقع الضامر شہر میں حوثی شیعہ باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔تاہم ان حملوں میں حوثیوں کے جانی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: امدادی سامان سے لدے اماراتی طیارے کی عدن آمد Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top