یمن میں جاری لڑائی میں
سعودی عرب کی جانب سے پانچ روز کے لیے سیزفائر کے اعلان کے بعد ریاض کی طرف سے
متاثرہ شہریوں کے لیے امدادی سامان لے کر سب سے بڑا جہاز عدن بندر گاہ پر پہنچ گیا
ہے۔ بحری جہاز پر 2800 ٹن خوراک کے ایک لاکھ فوڈ پیکٹ شامل ہیں۔ امدادی سامان میں
450 ٹن کھجور، 90 ٹن ادویہ اور طبی سامان لادا گیا ہے۔ یہ امدادی سامان عدن میں
المنصورہ، الشیخ عثمان، البریقہ، دار سعد، خور مکسر، المعلا اورالتواھی کے مقامات
کے متاثرین تک پہنچایا جائے گا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق "بھلائی کا
راستہ" کے نام سے سعودی عرب کی جانب سے جنگ سے متاثرہ یمنی عوام کے لیے یہ اب
تک کا سب سے بڑا امدادی مشن ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے خشکی کے راستے، ہوائی جہازوں
اور سمندری راستوں سے بھرپور امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
0 comments:
Post a Comment