• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, July 7, 2015

    مصر: حماس سے تعاون کی درخواست

    مصر: حماس سے تعاون کی درخواست



    فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ مصری حکام سیکورٹی مسائل اور رفح گذرگاہ کی حفاظت کے لئے تحریک حماس سے تعاون کے خواہاں ہیں۔
    رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک سینیئر رکن نے کہا ہے کہ مصری حکام نے غزہ اور صحرائے سینا کی سرحدوں کی حفاظت کے سلسلے میں حماس سے تعاون کی درخواست کی ہے۔ مصری حکام کو علاقے میں دہشت گردوں کی سرگرمیوں پر شدید تشویش لاحق ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ بدھ کے روز دہشت گردوں اور مصری افواج کے مابین شدید جھڑپیں ہوئی تھیں جن میں مصر کے ستّر سے زائد فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے جبکہ مصری حکام نے ہلاکتوں کی تعداد صرف سترہ بتائی تھی۔ مصری فوج نے اعلان کیا تھا کہ ان جھڑپوں میں سو سے زائد مسلح دہشت گرد ہلاک کردئے گئے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مصر: حماس سے تعاون کی درخواست Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top