• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, July 7, 2015

    اتحاد، اسلامی ملکوں کی مشکلات کے حل کی چابی ہے : علی لاریجانی


    اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلمینٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے اتحاد کو، اسلامی ملکوں کی مشکلات کے حل کی چابی قرار دیا ہے
    پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی نے ایک تقریب میں اسلامی ملکوں کی بعض مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہےکہ اتحاد ہی ان مشکلات کےحل اور علاقے کے موجودہ بحرانوں کے خاتمے کے لئے سازگار حالات پیدا کر سکتا ہے- انھوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اسلامی ملکوں کی تمام مشکلات حل ہو جائیں گی اور مسلم قومیں آرام و آسائش کی زندگی گذاریں گی- علی لاریجانی نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ایٹمی مذاکرات سے غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم کے چراغ پا ہونے اور اس سلسلے میں اس کے تند و تیز بیانات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس بات سے واضح ہوتا ہے کہ اسلام اور ایرانی قوم کے دشمن عناصر مختلف شعبوں میں بدستور سرگرم عمل ہیں- ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ ایرانی قوم کو چاہئے کہ دشمن کی سازشوں کے مقابلے کے لئے خودکو آمادہ کرے اور اپنے اندر شہادت کے جذبے کو پروان چڑھائے تاکہ اس راہ میں کامیابی سے ہمکنار ہو سکے ۔


    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: اتحاد، اسلامی ملکوں کی مشکلات کے حل کی چابی ہے : علی لاریجانی Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top