مصر: سینا میں جھڑپیں جاری، 241 دہشت گرد ہلاک
شمالی مصر کے صوبے سینا میں ہونے والی فوجی کاروائی میں اب تک دو سو چالیس سے زائد دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔
مصری فوج نے سینا میں پیش آنے والے واقعات پر ایک بیان جاری کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ بدھ سے اب تک دو سو اکتالیس دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔
شمالی سینا کے شیخ زوید شہر سے مصری فوج اور دہشت گردوں کے مابین شدید جھڑپوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ مصر کی فضائیہ نے بھی علاقے میں سرگرم دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔
ادھر سیکورٹی اہلکاروں نے درجنوں مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ مصری فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان جھڑپوں میں اکیس مصری فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment