• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, July 8, 2015

    اقوام متحدہ ایلچی کا یمن میں جنگ بندی کے لیے تبادلہ خیال


    یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسماعیل ولد شیخ احمد نے جنگ بندی کے لیے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں اور اس سلسلے میں ان کی آج اتوار کو صنعا میں آمد متوقع تھی۔وہ یمن کے متحارب فریقوں کے ساتھ انسانی بنیاد پر جنگ بندی سے متعلق تبادلہ خیال کررہے ہیں۔
    انھوں نے قبل ازیں سعودی عرب میں جلاوطن صدر عبد ربہ منصور ہادی کی حکومت کے نمائندوں کے ساتھ الریاض میں جنگ بندی کےحوالے سے بات چیت کی ہے تاکہ جنگ سے متاثرہ افراد تک امداد بہم پہنچائی جاسکے۔
    اقوام متحدہ کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق اس وقت یمن کی اسّی فی صد سے زیادہ آبادی کو فوری طور پر امداد کی ضرورت ہے جبکہ ملک کا صحت کا نظام تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔
    حوثی تحریک کے ترجمان محمد عبدالسلام نے ہفتے کے روز اپنے فیس بُک صفحے پر ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ انھوں نے اسماعیل ولد شیخ احمد سے ملاقات کی ہے اوران سے اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
    امریکی محکمہ خارجہ نے اسی ہفتے یمن کے متحارب فریقوں سے رمضان المبارک کے دوران انسانی بنیاد پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا تاکہ بین الاقوامی امدادی ادارے متاثرہ افراد کو درکار خوراک ،ایندھن اور ادویہ مہیا کرسکیں۔


    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: اقوام متحدہ ایلچی کا یمن میں جنگ بندی کے لیے تبادلہ خیال Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top